ایک نیوز :تحریک انصاف کے رہنماؤں،ارکان پارلیمنٹ نے فواد چودھری کی پارٹی میں واپسی کی مخالفت کردی ۔
ذرائع کے مطابق درجنوں پی ٹی آئی رہنماوں اور اراکین پارلیمنٹ نے فواد چوہدری کی پارٹی میں دوبارہ واپسی پر ردعمل دیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فواد چودھری سمیت پی ٹی آئی کو چھوڑنے والوں کو کسی صورت پارٹی میں دوبارہ آنے نہیں دیں گے۔ پارٹی چھوڑنے والوں نے مشکل وقت میں بانی چیئرمین اور پی ٹی آئی سے بے وفائی کی۔فواد چودھری کی واپسی پی ٹی آئی کیلئے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والے کارکنان کیساتھ زیادتی ہے۔ایسے سابق رہنماوں کی واپسی پر پارٹی کے اندر اور باہر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
پارٹی رہنماؤں کامزید کہنا تھا کہ خان صاحب کئی بار کلیئر کہہ چکے ہیں کہ چھوڑنے والے اراکین کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔