ایک نیوز:وزیراطلاعات عظمی بخاری نے لاہور کے صحافیوں کو رہائشی سکیم فیز ٹو کی خوشخبری سنادی ۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحافیوں کی رہائشی سکیم فیز ٹوپرکام ہورہاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود اعلان کریں گی ۔میڈیا ٹاؤن فیز 2 جلد پائے تکمیل کو پہنچے گا۔میٹرو بس کو میڈیا ٹاؤن تک لے کے جا رہے ہیں۔میری جماعت میڈیا فرینڈلی جماعت ہے
ہر حکومت نے میڈیا پہ پابندی لگائی لیکن ہماری پارٹی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔حکومت صحافیوں کی بھرپور مدد کرے گی۔
عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ میں کبھی میڈیا کو کوئی خبر روکنے کے لیے نہیں کہوں گی۔آٰج میڈیا میں غلط خبریں چلائی جاتی ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز 12 گھنٹے کام کرتی ہیں ۔اگر کوئی حکومت کام کرتی نظر ارہی ہے تو وہ پنجاب حکومت ہے۔پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ 64 لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی ہو یا ائیر ایمبولینس کا آغاز پنجاب حکومت کا خاصا ہے۔مریم نواز کی حکومت کا کوئی منصوبہ فائل میں نہیں ہے ہر کام گراونڈ پر ہورہا ہے۔سرگودھا میں دل کے امراض کا اسپتال پر تیزی سے وزیر اعلی کے حک پر کام ہورہا ہے۔دستک پروگرام پر وزیر اعلی تیزی سے کام کا آغاز کررہی ہیں۔
عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ میں چیلنج کرتی ہوں کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کوئی اپنا دس سال میں ایک بڑا منصوبہ بتائے۔ خیبر پختونخواہ کی عوام کا حق ہے کہ ان کو بھی ترقیاتی منصوبے ملیں۔9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوگا۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت جب باہر نکلتی ہے پولیس والوں کے سر کھولے جاتے ہیں۔2012 سے 2024 تک انکا وتیرہ رہا ہے کہ نقصان ہی کرنا ہے۔سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں دہشت گردوں پر ضرور پابندی ہوگی۔
عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج پر عوام سے بعد میں معافی مانگ لی۔خیبرپختونخوا حکومت نے ائیر ایمبولینس کا اعلان کیا بعد میں معذرت کرلی ۔ہمارے مخالفین کی زبان درازی کے کلچر میں تبدیلی نہیں آرہی ہے۔ہم جگہ جگہ جاکر پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ لوگ کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں تو کبھی آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر جاکر بیٹھ جاتے ہیں۔ پاکستان کی کچھ بہتری ہونے لگتی ہے تو یہ لوگ کہتے ہیں ہم چڑھائی کردیں گے۔مریم نواز کو ان رویوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔