پاکستان میں 35سال سے بڑی عمر کی 1کروڑ خواتین غیرشادی شدہ نکلیں

Apr 28, 2024 | 10:29 AM

ویب ڈیسک:اچھے رشتے کی تلاش میں پاکستان میں 35سال سے بڑی عمر کی 1کروڑ خواتین غیرشادی شدہ نکلیں۔
والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی کو اچھا رشتہ ملے تاکہ بیٹی اپنے سسرال میں خوش وخرم زندگی گزار سکے۔اسی انتظار میں پاکستان میں غیرشادی شدہ لڑکیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادیوں کے انتظار میں بیٹھی ہیں۔ پاکستان میں شادی سے متعلق شدید مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معاشرے میں جہیز کی لعنت کے باعث لاکھوں خواتین کی ابھی تک شادی نہیں ہو سکی۔غریب والدین کیلئے بیٹی کی شادی کرنا مزید مشکل ہو چکاہے۔یہی پرمخیرحضرات بھی غریب لڑکیوں کی شادیوں میں بڑھ چڑھ کر تعاون بھی کرتے ہیں۔اس کی ایک مثال اجتماعی شادیاں ہیں۔

مزیدخبریں