ایک نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بعد فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھی ریکارڈ نام کرلیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 کرکٹ میں منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا۔فاسٹ بولر نے ٹی 20میں پہلے اوور میں 50وکٹیں مکمل کرلیں۔یہ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بولر ہیں۔
نیوزی لینڈ کی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر پہلے اوور میں وکٹ لی، انہوں نے کیوی بیٹر ٹام بلنڈل کو بولڈ کیا۔
ٹی20 میں پہلے اوور میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں بھارت کے بھووینشور کمار کا دوسرا نمبر ہے۔ انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں مجموعی طور پر 43 وکٹیں پہلے اوور میں لیں۔
ہفتے کو پاکستان نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی، ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں شاہین آفریدی نے 30 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
بابراعظم کے بعد شاہین آفریدی نے بھی ریکارڈ بنادیا
Apr 28, 2024 | 09:03 AM