بابراعظم نے شاہین کو بہترین کھلاڑی قرار دیدیا

Apr 28, 2024 | 00:26 AM

ایک نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شاہین کو بہترین کھلاڑی قرار دیدیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سیریز میں ہم نے مختلف کمبینیشن استعمال کیے، بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں، لیکن ہمارے اس دوران دو مین کھلاڑی بھی انجرڈ ہوئے۔کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ اے پہلے ایک اچھی ٹیم تیار کرلیں۔شاہین ہمارے بہت ہی بہترین کھلاڑی ہیں اور آج بھی انھوں نے اچھا کم بیک کیا۔رضوان ان فٹ ہوا اس دوران ہم نے مختلف کھلاڑیوں کو بیٹنگ آرڈر میں استعمال کیا۔ پاکستان ٹیم میں جب آتے ہیں تو مارجن دینا چاہیے، عثمان خان نے بڑی اننگز کھیلی لیکن اس نے انٹینٹ دیکھایا۔جب آپ پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں تو اپ کے پاس کوئی بہانا نہیں ہوتا، آپ کو پرفارم کرنا چاہیے۔

بابراعظم کاکہنا تھا کہ ہمیں اپنے تمام میچوں میں اچھا پرفارم کرنا چاہیے۔میرا ماننا ہے کہ ہمیں بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی، ہم اپنے میچوں میں 15, 20 رنز شارٹ تھے۔ہم اگر پاورپلے میں 50 سے زیادہ اسکور کریں تو پلس پوائنٹ ہے لیکن اب بھی ہم ناکام نہیں ہوئے۔ہم بیٹنگ میں بیک ٹو بیک وکٹیں دے رہے ہیں، اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔مجھے لوگوں کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں ہے، پلان کے مطابق فیصلے کرتا ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کاکہنا تھا کہ عماد اور عامر نے اس سیریز میں اچھا کھیلا ہے، ان کو مختلف کنڈیشنز میں استعمال کیا۔ابھی وقت ہے صائم پرفارم نہیں کرپائے مگر کوشش پائے، آنے والے میچوں میں دیکھیں گے۔

مزیدخبریں