گرفتاری کا خدشہ :پرویز الٰہی نے لیگل ٹیم کو بلالیا

Apr 28, 2023 | 22:49 PM

ایک نیوز :گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر چودھری پرویز الٰہی نے لیگل ٹیم کو اپنی رہائش گاہ پر بلا لیا۔ 
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ،سینئر وکلا کی بڑی تعداد بھی چودھری پرویز الٰہی کے گھر موجود ہے ۔پولیس کچھ دیر قبل چودھری پرویز الٰہی کے گھر پہنچی تھی ۔ پولیس کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کے بارے میں معلومات حاصل کی تھیں۔ سادہ لباس میں پولیس اہلکار بھی ظہور الٰہی روڈ کے اطراف میں موجودہیں۔

مزیدخبریں