ایک نیوز : سوڈان میں ٹیک آف کرتے ہوئے مسافر طیارے پر مسلح باغیوں کی فائرنگ کے باعث طیارہ بے قابو ہوکر رن وے سے اتر گیا۔ بوئنگ 727 میں 300 مسافر سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق لڑائی سے جان بچا کر فرار ہونے والے 300 مسافروں اور کریو پر مشتمل بوئنگ 727 نے ٹیک آف کرنے لگا تھا کہ جوبا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح باغیوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے باعث طیارہ رن وے سے اتر گیا۔
سوڈان آنے والی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 611 کو اس واقعے کی وجہ سے یوگنڈا کے اینٹبی ہوائی اڈے کی طرف موڑنا پڑا۔
فوج اور اس کے حریف باغی گروپ آر ایس ایف کے درمیان دو ہفتوں سے جاری لڑائی میں سیکڑوں ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
Boeing 727 with over 300 passengers fleeing the fighting in Sudan has overrun the runway at Juba International Airport. FlyDubai flight FZ611 has had to divert to Entebbe Airport in Uganda due to the incident. No injuries reported. pic.twitter.com/Qtn2Aw2rRT
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) April 28, 2023