پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا

Apr 28, 2023 | 18:06 PM

ایک نیوز :پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ سوڈان سے انخلاء کا مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد واپس کراچی پہنچ گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر فورس کا دوسرا طیارہ 110 پاکستانیوں کے ہمراہ کراچی پہنچ گیا، سی 130طیارہ جدہ سے پاکستانیوں کو لے کراچی ایئرپورٹ پہنچا۔ پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے سوڈان میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے انخلاء کے مشکل مشن کو مکمل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ 


ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیاروں کا بیڑہ قدرتی آفات اور حادثات کے دوران قوم کی پکار پر لبیک کہنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔
اس سے قبل صبح میں بھی 149 پاکستانیوں کو ایئربس طیارہ کے ذریعے کراچی لایا گیا۔ جمعہ کی صبح پاک فضائیہ کا ائربس طیارہ 149مسافروں کو لے کرجدہ سے کراچی پہنچا تھا۔ پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی تک پاک فضائیہ اپنے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے گی۔


پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور سوڈان و سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ہرممکن کوششیں کر رہی ہے۔


دوسری جانب وزیراعظم نے انخلاء کی کوششوں پر پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے847 پاکستانیوں کے بحفاظت سوڈان کی بندرگاہ پہنچنے پر اظہار اطمینان اور107 پاکستانیوں کے جدہ پہنچنے پر اظہار تشکرکیا۔

مزیدخبریں