لکی مروت :دہشتگردوں کے 3حملے پسپا، 7دہشتگرد ہلاک،3اہلکار شہید 

Apr 28, 2023 | 17:13 PM

ایک نیوز :لکی مروت میں دہشت گردوں کے3حملے پسپاکردیئےگئے۔ سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں 7دہشت گردہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق موٹرسائیکل سوارخودکش بمبارنےسیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ کےقریب خودکواڑادیاجبکہ لکی مروت کےعلاقےامیرکلام اورتجبی خیل میں فائرنگ کاتبادلہ، فائرنگ کے تبادلے میں مزید3دہشت گردہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈرموسیٰ خان بھی شامل تھا۔
 دہشت گردوں سےلڑتےہوئےنائب صوبیدارتاج میر،حوالدارذاکراحمداورسپاہی عابدبھی شہید ہوگئے ۔سیکیورٹی فورسزنےہلاک دہشت گردوں کےہتھیاراورگولیاںبھی تحویل میں لےلیں،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت کےخاتمےکیلئےپرعزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔

مزیدخبریں