ایک نیوز :حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں مزید 30فیصد تک اضافے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کےمطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ادویات بنانے والی کمپنیوں کوادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دیدی گئی۔ پالیسی بورڈ کو تین ماہ بعد جائزہ لے کر قیمت میں کمی کے لیے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ پنجاب، سندھ اوربلوچستان کو گندم کی خریداری کاہدف مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، سندھ 400 روپے فی من کے حساب سے 14 لاکھ ٹن میٹرک ٹن گندم خریدے گا، پنجاب 3900 روپے من کے حساب سے 35 لاکھ اور بلوچستان 3900 روپے من کے حساب سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدے گا۔
ای سی سی نے اسلام آباد پولیس کو بھرتیوں اور دیگر اخراجات کے لیے 45 کروڑ روپے تکنیکی گرانٹ دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔