لاہور:پتنگ کی ڈور سے بجلی کی تار گھر میں آگری، 7 بچے جھلس گئے

Apr 28, 2023 | 16:24 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کوٹ لکھپت میں ہائی ایکسٹینشن تار گھر میں گرنے سے آگ لگ گئی جس سے7 بچے جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے چونگی امرسدھو جاوید کالونی میں پتنگ کے ساتھ لگی دھاتی تار کی وجہ سے 11 کے وی ہائی ایکسٹینشن تار ایک گھر میں گرنے سے آگ لگ گئی۔ پتنگ کے ساتھ  لگی دھاتی تار  کی وجہ سے بجلی کی مین تاریں دھماکے سے ٹوٹ کر ایک گھر پر جا گری جس سے 7 بچے جھلس گئے ۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ  کر بچوں کو ہسپتال پہنچایا  جن میں سے 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جھلسنے والے 8 بچوں میں 10 سالہ شہر یار 6 سالہ ایان ،6سالہ منیب 8 سالہ سحر 7 سالہ راشد 6 سالہ زین 16 سالہ حسنین اور 6 سالہ علی حسن شامل ہیں۔ 

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے اے سی ماڈل کو موقع پر پہنچنے کا حکم دے دیا ہے۔ڈی سی لاہورنے ایم ایس جنرل ہسپتال کو بھی کال کر دی ہے۔زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی درخواست  کی گئی ہے۔اے سی ماڈل ٹاوٗن کو واقعہ کی وجوہات کا تعین کرکے رپوررٹ جمع کروانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے کا افسوسناک واقعہ شادی والے گھر میں پیش آیا۔ بچوں کو شادی والے گھر میں چھت پر کھیلتے ہوئے کرنٹ لگا۔کھیل کے دوران کھلونا تاروں میں پھنسنے پر ببچوں نے ہائی ٹینشن تاروں کو چھو ا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب  جنرل ہسپتال لائے گئے بچوں کو دیگر ہسپتالوں کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔س 6 بچوں میو ہسپتال اور 2 کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو طبی امداد فراہم کر دی گئی تھی۔بچوں کو مزید بہتری طبی امداد کیلئے دیگر ہسپتال میں ریفر کیا ہے۔

مزیدخبریں