گیمبر: کار کی ٹرک کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

گیمبر: کار کی ٹرک کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

ایک نیوز: گیمبر،  پنڈی گھیب میں سی پیک پر کار اور ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل پنڈی گھیپ میں سی پیک پر کھڑپہ انٹرچینج کے قریب کار ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث کار نے ٹرک کو پیچھے سے جا ٹکرائی جس سے کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جو کہ خان کارپوریشن گیمبر اوکاڑہ کینٹ والوں کے نام سے مشہور ہیں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں  عدنان خان اس کی اہلیہ اور بھابھی اور ان کے دو بچے شامل ہیں جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے کار میں سوار مرنے والے افراد نماز جنازہ میں شرکت کے لیے گیمبر اوکاڑہ کینٹ سے اٹک جا رہے تھے ۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کردیاہے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہونے پر راولپنڈی ریفر کردیا ہے۔