حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات منگل تک ملتوی 

Apr 28, 2023 | 16:09 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز :حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی ختم ہوگیا ،مذاکرات اب منگل تک ملتوی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 3 میں ہوئے۔ حکومتی اور تحریک انصاف کی ٹیموں نے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی ملاقات کی۔شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی تین رکنی مذاکراتی کمیٹی میں فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر شامل تھے۔

حکومتی کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، لیگی رہنما ایاز صادق ، مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ اور ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی کشورہ زہرہ شامل ہیں۔

گزشتہ روز حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا جس میں کوئی فیصلہ نہ ہوا تاہم دونوں کمیٹیوں نے مذاکرات جاری رکھنے اور دوبارہ بیٹھنے پر اتفاق کیا تھا۔کل مذاکرات کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ٹی او آر پر بات ہوئی ہے۔ اصولی فیصلہ ہے آئین کے اندر رہ کر معاملے کو دیکھنا اور حل کرنا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی جمعے کو اپنے مطالبات حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے رکھے گی، پی ٹی آئی کے مطالبات اپنی اپنی قیادت کے سامنے رکھیں گے اور پھر مشاورت کے بعد اپنا فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں