ایک نیوز: پاکستان، نیوزی لینڈ سیریز میں جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ نیو ٹاؤن میں جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔راولپنڈی پولیس نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بلیک میں بھی ٹکٹ فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں عاصم محمود، محمد عمر، محمد یوسف شامل ہیں۔ملزمان بلیک ٹکٹوں وجعلی ٹکٹوں کے عوض شہریوں سے رقم بٹورنے میں مصروف تھے۔