امریکی صدر کی حفاظت ننھے منے سیکرٹ ایجنٹس کے سپرد

Apr 28, 2023 | 15:39 PM

ایک نیوز : صدر جو بائیڈن  کی حفاظت کی ذمے داری وائٹ ہاؤس میں ننھے منے سیکرٹ ایجنٹس نے سنبھال لی۔امریکی صدر مہمان بچوں میں گھل مل گئے ۔

’’ ٹیک اوور کڈز ٹو ورک ڈے’’ کے موقع پر درجنوں بچوں کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا گیا تھا ۔ اس دن کا مقصد بچوں کو عملی کاموں سے روشناس کرانا ہوتا ہے جس کےتحت انہیں مختلف اداروں اور دفاترکا دورہ کرایا جاتا ہے ۔ 

 امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں مدعو کئے گئے بچوں کو  مبارکباد دی، صدر نے اپنے ناشتے سے لے کر سارے دن کی مصروفیات  کے حوالے سے بچوں کے  سوالات  کے جواب بھی دئیے ۔

بائیڈن نے ایک سوال کا جواب  دیتے ہوئے بتایا کہ  وہ دو چیزوں کے لیے  زیادہ معروف ہیں ایک تو  رے بین برانڈ کے چشمے جسے  وہ بہت زیادہ پہنتے ہیں اور دوسری چاکلیٹ چپ آئس کریم سے ان کی محبت۔

 انہوں نے بچوں کو بتایا کہ ان کا ناشتا  سکریمبلڈ انڈا  اور بیکن کروسینٹ سینڈوچ  ہوتا ہے جبکہ  نیلا ان کا پسندیدہ رنگ ہے۔ "ٹاپ گن: میورک،" حالیہ پسندیدہ فلم تھی۔

 انہوں نے بچوں کو بتایا کہ وہ  اپنی قومی سلامتی کی ٹیم اور اپنے چیف آف اسٹاف سے روزانہ ملاقات کرتے ہیں۔ ان ملاقاتوں کے علاوہ، بائیڈن نے کہا کہ ان کا باقی شیڈول روزانہ مختلف ہوتا ہے۔

مزیدخبریں