ایک نیوز: ایف بی آر نے ٹائیرپنکچر لگانے والے مزدور کو 8کروڑ13لاکھ43ہزار 280کاٹیکس بھیج دیا ۔
رپورٹ کے مطابق اندھیر نگری چوپٹ راج، ایف بی آر نےٹائر پنکچر لگانے والے دیہاڑی دار کو 8 کروڑ 13 لاکھ کا ٹیکس بھیج دیا۔بھاگٹانوالہ کاسید فضل حسین شاہ نامی کرائے کی دوکان میں پنکچر لگانے کا کام کرتا ھے جسےایف بی آر کی انتظامیہ نے بغیر سروے کروڑوں روپیے ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا ۔
محنت کش شہری انگریزی میں آیا نوٹس کا ترجمہ سن کر غش کھا کر زمین پر گر پڑا ۔ مزدور کو ٹینشن کے باعث دل کا دورہ پڑا ہےجسے ہسپتال منتقل ڈاکٹر نے فوری طبی امداد دے کر جان بچائی۔ فضل شاہ نے ایک سال قبل بھاگٹانوالہ میں ٹائر پنگچر کی دوکان بنائی تھی جسے 13 سال کا کروڈوں روپیے کا ٹیکس نوٹس بھیج دیا گیا۔
فیملی زرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے نظام اور افسران پر سوالات اٹھ گئے مزدور کا کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نھی ھے - پنکچر لگانے والے مزدور کو ایف بی آر آفس نے نوٹس دے کر طلب کر لیاہے۔