دنیا میں سب سے زیادہ ہوٹل کے کمرے کہاں؟

 دنیا میں سب سے زیادہ ہوٹل کے کمرے کہاں؟

ایک نیوز: ہوٹل اور ٹورازم کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور ٹورازم انڈسٹری سے کروڑوں ڈالر کمائے جاتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال چھٹیوں کے سیزن میں لوگ سفر کا منصوبہ بناتے ہیں۔ خاندان، دوستوں یا پارٹنر کے ساتھ ملک و بیرون ملک کا سفر کرتے ہیں اور اس سال چھٹیوں میں زیادہ سیاح بڑھنے کی امید کی جارہی ہےچین کے شنگھائی اور بیجنگ دنیا میں سب سے زیادہ ہوٹلوں کے کمرے والے شہر ہیں۔

ہوٹل مارکیٹ ڈیٹا کمپنی ایس ٹی آر کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی کی آبادی 26 ملین ہے جب کہ اس میں 13,46,000 ہوٹلوں کے کمرے  موجودہیں جبکہ بیجنگ کی آبادی 22 ملین سے زیادہ ہے اور شہر میں 323,500 ہوٹل کے کمرے ہیں۔
چین کے بعد ہوٹل کے کمروں کی سب سے زیادہ تعداد والا شہر لندن ہے جس میں اس وقت 1,55,600 ہوٹل کے کمرے ہیں۔ تاہم سال 2025 تک لندن میں ہوٹل کے کمروں کی تعداد 18 فیصد بڑھ کر 1,83,608 ہو جائے گی۔

بھارت میں ممبئی میں جہاں ہوٹل کے کمروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں تقریباً 13,500 ہوٹل کے کمرے ہیں۔ سال 2025 تک، ممبئی میں ہوٹل کے کمروں میں تقریباً 38 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔ دوسری طرف، بنگلور میں 14,200 ہوٹل کے کمرے ہیں، جن کی تعداد دو سالوں میں 22،000 سے زیادہ بڑھنے کی امید ہے۔

 پاکستان اس حوالے سے ابھی کافی پیچھے ہے ملک بھر میں 10 ہزار ہوٹلز ہیں اور پورے ملک میں 50 ہزار کمرے ہیں ۔