ایک نیوز : ایشوریہ رائے بچن کا نام فلم انڈسٹری کی سب سے امیر اداکاراوں میں لیا جاتا ہے۔ اور وہ اس وقت برصغیر میں سب سے مہنگی اداکارہ ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ایشوریہ رائے ایک فلم کے لئے 10 سے بارہ کروڑ روپے (41 کروڑ61 لاکھ پاکستانی روپے ) معاوضہ وصول کرتی ہیں جو برصغیر میں سب سے زیادہ ہے ۔
ایشوریہ رائے ان دنوں اپنی طویل عرصے سےتیاری کے مراحل سے گذرنے والی فلم ’پونین سیلون 2‘ کی تیاری میں لگی ہوئی ہیں۔ ایشوریہ کی اس فلم کا ان کے پرستاروں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ یہ فلم ’پونین سیلون1‘ کا سیکوئل ہے۔
ایشوریہ رائے بچن فلموں کے علاوہ کوکا کولا، لکس، لوریال، فلپس، ڈی بیئرز، ٹائٹن، لریل، دبئی شاپنگ فیسٹیول اور تنشک جیسے کئی بڑے برانڈز کی تشہیر بھی کرتی ہیں۔ ان برانڈز کی تشہیر کے لیے اداکارہ کروڑوں میں فیس لیتی ہیں۔ سیلیبریٹی ورتھ کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 تک کے اعداد و شمار کے مطابق ایشوریا رائے بچن 800 کروڑ سے زائد کی دولت کی مالک ہیں۔ اس دولت کے ساتھ ساتھ ان کا نام بالی ووڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں لیا جاتا ہے۔
واضح رہے ایشوریہ رائے بچن کے پاس دو بہت ہی شاندار گھر بھی ہیں، جن کی قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ حالانکہ اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی میں موجود بنگلے میں رہتی ہیں۔
اس پراپرٹی کے ساتھ ایشوریہ رائے بچن کے پاس کئی لگژری کاریں بھی موجود ہیں۔ ایشوریہ کے کار کلیکشن میں 7.95 کروڑ کی رولس رائس گھوسٹ جوکہ(27 کروڑ 61 لاکھ پاکستانی روپے) 1.60 کروڑ کی مرسڈیز بینز ایس 350 ڈی (5 کروڑ 55 لاکھ پاکستانی روپے)، 1.58 کروڑ کی آڈی اے 8 ایل ( 5 کروڑ 48 لاکھ پاکستانی روپے) مرسڈیز بینز ایس 500 کے ساتھ منی کپور بھی شامل ہے۔