آشیانہ اقبال ریفرنس: شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

آشیانہ اقبال ریفرنس: شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

ایک نیوز: عدالت نے شہباز شریف اور  دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس  پر سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی جج احتساب عدالت زبیر شہزاد کیانی نے سماعت کی کیونکہ متعلقہ جج کورت نمبر پانچ ساجد علی اعوان چھٹی پر تھے ۔احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی ہے ۔

شہباز شریف٫ احد چیمہ  اور فواد حسن فواد سمیت 12 ملزمان نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کی ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر  نیب سے   بریت کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب  کر لیا ہے۔ملزمان نے موقف اپنایاکہ نیب سپلیمنٹری تفتیشی رپورت میں آشیانہ اقبال میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے۔ملزمان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ہمبے گناہ ہیں   آشیانہ اقبال ریفرنس سے بری کیا جائے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی احد  خان چیمہ نے بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دے رکھی ہے۔جس پر عدالت نے احد چیمہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔احد چیمہ نے اپنے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے   بریت کی درخواست کر رکھی ہے ۔ احد چیمہ کے وکیل نے  موقف  اپنایا کہ نیب نے احد چیمہ سمیت دیگر کے آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔درخواست گزار کے خلاف کوئی شواہد سامنے نہیں ہیں۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کہ عدالت نے احد چیمہ کو ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔