ایک نیوز: محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پر عدالت نے اعلی افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس وحید خان نے محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ محمد خان بھٹی کےوکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ محمد خان بھٹی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ اینٹی کرپشن نے تفتش مکمل کرلی اور کوئی برآمدگی نہیں ہونی ہے اس لیےدرخواست گزار کوگرفتاررکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے
محمد خان بھٹی کے وکیل نےعدالت سے استدعا کی کہ عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرے۔ جس کے بعد عدالت نے حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔