ایک نیوز: مونس الہی کے دوست سہیل اصغر عوان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سیشن کورٹ لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل اصغر عوان نے نبیہہ برج ٹو چتن والا روڈ گجرات کی تعمیر و مرمت کا ٹھیکہ اپنے من پسند ٹھیکیدار کو دلوایا ہے۔چوہدری مونس الہی کے دوست سہیل اصغر عوان نے سڑک کی تعمیر و مرمت میں 50 لاکھ کا کک بیک وصول کیا۔سہیل اصغر عوان نے سڑک کی تعمیر ومرمت میں ناقص میٹیریل استعمال کروا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاہے۔سہیل اصغر عوان کو گوجرانوالہ میں درج مقدمہ نمبر 6/23 میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ہمارے سیاسی ساتھی سہیل صاحب آج عدالت سے اپنی بیل کرواکے نکلے ہی تھے کے پنجاب پولیس آٹھا کے لے گئی۔پہلے میرے دوست، محمد خان صاحب، میرے کزن کو غائب کیا اور30 دن تشدد کے بعد سامنے لایا گیا۔اب سہیل کو بھی جب سامنے لائیں گے تو ایک نیا جھوٹا مقدمہ میرے پے یا میرے والد پر بنایا جائے گا pic.twitter.com/uQdQTLOMFj
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) April 28, 2023
چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ ایک ایس پی اور7ڈی ایس پی سمیت سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے سہیل اصغر عوان کو سیشن کورٹ کے اندر سے اغوا کیا ہےجبکہ اسی عدالت نےسہیل اصغر عوانے ضمانت دی ہے۔
چوہدری پرویز الہی کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اور سول کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے سہیل اصغر اعوان کو زد وکوب کیا۔سہیل اصغر اعوان کو دھکے مارے اور ایسا سلوک کیا جیسے وہ کوئی دہشتگرد ہے بغیر کسی ایف آئی آر کے سہیل اصغر اعوان کو سیشن کورٹ کے اندر سے اغوا کر کے ان کے منہ پر کپڑا ڈال کر لے گئے ہیں۔ان کے خلاف درج کسی ایف آئی آر کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا ہے۔