بن بلائے مہمان کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

بن بلائے مہمان کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

ایک نیوز: جنگلی بلی کے بعد بندر بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک بندر پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر آزادانہ گھومتا رہا جبکہ سی ڈی اے حکام اور سیکیورٹی سٹاف خاموش تماشائی بنے رہے۔بندر بارش کے موسم میں پارلیمنٹ کی چھت پر چہل قدمی میں مصروف  رہا۔

بندر پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر کیسے پہنچا کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-28/news-1682665961-9823.mp4

واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے جسم سے  خطرناک کیمیائی مادہ  خارج کرنیوالا پراسرار جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا  تھا جس نے کئی دفتر تباہ کرڈالے تھے۔ قریبی جنگل سے ایک خطرناک جنگلی جانور نے پارلیمنٹ ہاؤس کو اپنی آماجگاہ بنا لیا تھاجس پر حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر اسے پکڑ  کر  محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کردیا تھا۔  پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کے مطابق اس جنگلی جانور نے کئی دفاتر کو نقصان پہنچایا تھالیکن خطرناک بات یہ ہے کہ یہ جانور اپنے جسم سے ایک کیمیائی مادہ خارج کرتا تھا جو انسانوں کے لئے خطرناک تھا۔عملے کا کہنا تھاکہ اس مادے کی وجہ  سے انہیں سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں شدید جلن ہوتی تھی۔