ایک نیوز: رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لکی مروت میں دہشت گردوں نے پوسٹ گریجویٹ کالج سور ڈاگ پر 3 حملے کئے،سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت دہشت گردی کی زد میں ہے، گذشتہ شب 3 مختلف مقامات پر دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ کالج سور ڈاگ پر حملے کئے۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔
کارروائی کے دوران 7 اہلکار بھی زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔حملے میں وسیع پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے،دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، ایم ایس ڈاکٹر اکبرزمان کاکہناہے کہ تمام متعلقہ سٹاف کو فوری طور پر ہسپتال پہنچنے کا حکم دیدیا گیا۔
ضلع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے باعث پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کی نفری پوسٹ گریجویٹ کالج میں کئی مہینے سے مقیم ہے۔