ترکیہ: 8 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

Apr 28, 2023 | 11:30 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ترکیہ کےشہر ازمیر میں 8 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ سے پوری عمارت جل گئی ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے لیکن آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب عمارت میں آگ لگی تو رہائشیوں نے اپنی بالکونیوں سے چھلانگ لگادی۔آگ نے فوراً بعد آٹھ منزلہ عمارت مکمل طور پر ڈھک گئی تھی۔

مزیدخبریں