اعلی پولیس حکام کو لاپتہ افراد کیسز دیکھنے کا حکم

اعلی پولیس حکام کو لاپتہ افراد کیسز دیکھنے کا حکم

ایک نیوز: سندھ ہائیکورٹ نےاعلیٰ پولیس حکام کو لاپتہ افراد کے کیسز خود دیکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرسماعت ہوئی جہاں عدالت نے پولیس تحقیقات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس رپورٹس کو مسترد کردیا۔سندھ ہائیکورٹ نے اعلیٰ پولیس حکام کو لاپتہ افراد کے کیسز خود دیکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ دفاع اور داخلہ کے سیکریٹریز آئندہ سماعت پر رپورٹس پیش کریں۔

عدالت نے اعلی پولیس حکام کو لاپتہ کیسز خود دیکھنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیئے۔