کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ

Apr 28, 2023 | 10:19 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی کے علاقے لیاری میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری کے رہائشی سات سالہ لڑکے کو این آئی سی ایچ آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے میں علامات منکی پاکس جیسی ہیں اور ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرلیئے گئے ہیں۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ مثاثرہ بچے کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے اور ہمارا کوئی رشتہ دار بھی بیرون ملک سے نہیں آیا ہے۔ڈائریکٹر این آئی سی ایچ کا کہنا ہےکہ حتمی تشخیص ٹیسٹ رپورٹس کے بعد ہی ممکن ہے اور ٹیسٹ سیمپلز اسلام آباد بھیجے جائیں گے رپورٹس 5 سے 7 دن میں موصول ہوگی۔اس سے قبل قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے پاکستان پہنچنے والے سعودی عرب سے بے دخل شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں منکی پاکس سے نمٹنے کے لئے تاحال کوئی ویکیسن موجود نہیں ہے جس کی قومی ادارہ صحت نے تصدیق کردی ہے۔

مزیدخبریں