انتخابات فنڈز،الیکشن کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

Apr 28, 2023 | 10:01 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ گزشتہ شب جمع کرائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی 2 صفحات کی پیش رفت رپورٹ میں فنڈز نہ ملنے کا بتایا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کی تھی جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کے حوالے سے فنڈز ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے الیکشن کمیشن کو صبح تک جواب جمع کرانے کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب وکےپی انتخابات کیلئے27ا پریل تک فنڈز منتقلی کاحکم دیا تھا۔قبل ازیں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں الیکشنز کےلیے فنڈز دینے کی تحریک پھر مسترد کردی تھی۔

مزیدخبریں