خضدار :آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق

خضدار :آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق

ایک نیوز: بلوچستان میں خضدار کے علاقے آڑینجی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق اور تین افراد بے ہوش ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی خضدار کا کہنا ہےکہ آسمانی بجلی گرنے کے باعث تین افراد بے ہوش ہوگئے، ڈی سی خضدار  کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقہ ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ  رینالہ خورد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا، جانبحق ہونے والا شخص کی شناخت نذیر احمد  کے نام سے ہوئی تھی۔ جاں بحق ہونے والاشخص تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں 4ون اے ایل کا رہائشی تھا۔جانبحق ہونے والا شخص اپنے بیٹے کے ساتھ کھیت میں چارہ کاٹ رہا تھا آسمانی بجلی گرگئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے جھلسنے  کے باعث موقع پر ہی جانبحق ہو گیا تھا۔