ایک نیوز:عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں اپنے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ سے حاصل کردہ حفاظتی ضمانت 26 اپریل کو ختم ہو چکی ہے۔چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف مجسٹریٹ کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
چئیرمین عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد کے لئے روانہ۔۔۔ pic.twitter.com/ad8GQMVoIy
— PTI (@PTIofficial) April 28, 2023
دوسری جانب عمران خان کی پیشی کے حوالے سے دارالحکومت اسلام آباد کی کیپٹل پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔کیپٹل ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد کے جی ٹین پروجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر متبادل راستہ ہو گا۔کیپٹل ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری پریشانی و زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔
PTI Chairman @ImranKhanPTI is going to Islamabad High Court! pic.twitter.com/BmeXDZwkI7
— PTI (@PTIofficial) April 28, 2023