سوڈان: فوج اور پیراملٹری فورس کے درمیان جنگ بندی میں مزید 3 دن کی توسیع

Apr 28, 2023 | 06:15 AM

ایک نیوز: سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورس کے درمیان جاری خانہ جنگی میں مزید 72 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے ، اس سے قبل تین روزہ سیز فائر کے دوران لڑائی جاری رہی۔

خرطوم میں پیرا ملٹری کے ٹھکانوں پر فوج کی جانب سے  فضائی حملے کیے گئے جبکہ سوڈان کے مغربی ریجن دارفر میں بھی شدیدلڑائی اور لوٹ کے واقعات ہوئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فریقین امریکا اور سعودی عرب کے دباؤ پر جنگ بندی میں توسیع پر راضی ہوئے ہیں۔

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کےدرمیان لڑائی 15 اپریل کو شروع ہوئی تھی جس کے بعد یہ جھڑپیں 11 صوبوں تک پھیل گئی ہیں، لڑائی کے دوران سیز فائر کی کئی کوششیں ناکام رہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈان میں اب تک 512 افراد ہلاک اور 4 ہزار 193  زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان سے اب تک 45 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ لڑائی جاری رہی تو 2 لاکھ 70 ہزار افراد ملک چھوڑ سکتے ہیں۔

گزشتہ روز سوڈان سے 50 سے زائد ممالک کے 1700 شہریوں کو لے کر بحری جہاز سعودی عرب پہنچا، جدہ پہنچنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں