ایک نیوز: سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان اقتدار پر قبضے کے لیے جھڑپیں جاری ہیں۔ جنگ زدہ ملک سے چار سو متاثرین کو لے کر فرانسیسی بحری جہاز جدہ کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جدہ پہنچنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
فرانس کی وزارتِ خارجہ کے مطابق سوڈان سے مزید شہریوں کا انخلا کیا جائے گا، برطانیہ، امریکا، کینیڈا، اٹلی اور سوئیڈن کے شہریوں کو بھی نکالا جائے گا۔
قبل ازیں فرانس کی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ لڑائی کے بعد سوڈان سے 936 افراد کا انخلا کرایا جاچکا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان میں جھڑپوں سے اب تک پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔