ایک نیوز: امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے فارن ملٹری فنانسنگ اور فارن ملٹری سیلز بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے فیصلہ کیا ہے کہ سکیورٹی فریم ورک کا دوبارہ آغاز کیا جائے، اس کا مقصد خطے کی سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور افغانستان میں استحکام کا فروغ ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہاکہ امریکا،پاک بھارت بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکا کردار ادا سکتا ہے۔
مسعود خان نے زور دیا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں استحکام اور توازن کے لیے بھی امریکا کردار ادا کرے۔
انہوں نے بتایا کہ روسی تیل خریدنے سے پہلے امریکا سے مشاورت ہوئی، اس حوالے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں۔