ایک نیوز: نوبیل انعام یافتہ بھارتی ماہر اقتصادیات امرتیا سین کو یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس میں واقع ان کا آبائی گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔
مغربی بنگال کی وشو بھارتی یونیورسٹی نے امرتیاسین کو کیمپس میں ان کا آبائی مکان خالی کرنے کیلئے پانچ مئی تک کا وقت دیا ہے، بصورت دیگر طاقت کے ذریعے مکان خالی کرانے کا کہا ہے۔
یونیورسٹی حکام کے مطابق پروفیسر سین نے کیمپس کے مکان پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جبکہ امرتیا سین کا مؤقف ہے کہ مکان کی زمین ان کے نام ہے اور مکان 1943 سے ان کے خاندان کے پاس ہے۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے یونیورسٹی انتظامیہ کے حکم نامے کی مذمت کرتے ہوئے امرتیا سین سے مکان جبراً خالی کرانے پر دھرنا دینے کی دھمکی دی ہے۔
واضح رہے کہ امرتیا سین کو 1998 میں اکنامکس کے شعبے میں ’ویلفیئر اکنامکس‘ اور ’سوشل چوائس تھیوری‘ پر ان کے کام کے عوض نوبیل انعام دیا گیا تھا۔