ایک نیوز: آئی ایم ایف اصلاحات پر امریکا نے ایم مرتبہ پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ پاکستان کی انچارج الزبتھ ہورسٹ نے امریکی تھنک ٹینک میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے جن اصلاحات پر اتفاق کیا ہے وہ آسان نہیں ہیں۔
الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ مضبوط مالیاتی بنیادوں پر لانے کیلئے ان اصلاحات پر عمل ضروری ہے، مزید قرضوں سے بچنے اور معیشت کو ترقی دینے کیلئے پاکستان یہ اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا تکنیکی مصروفیات اور مدد کے ذریعے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
الزبتھ ہورسٹ نے مزید کہا کہ آزاد، منصفانہ اور شفاف کاروباری ماحول کو فروغ دینے والی پاکستانی پالیسیوں کی حمایت کریں گے۔