ایک نیوز :پاکستان کی جانب سے روس سے تیل لینے کے معاملے پر امریکا نے بڑا بیان دے دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں صحافی نے سوال کیا کہ روس کے پاکستان کو سستے داموں پیٹرول کے پہلے آرڈر پر آپ کیا کہیں گے؟
جس پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روس سے تیل خریدنے کے معاہدے کی مخالف نہیں، ہر ملک اپنے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے معاہدے کرنے میں آزاد ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ملک اپنے مفادات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتا ہے اور یہ تو توانائی کی فراہمی کا معاملہ ہے۔ پاکستان بھی ایک خود مختار ملک ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے روس کو سستے تیل کا پہلا آرڈر دے دیا ہے۔
روس پاکستان کو 18 ڈالر یعنی پانچ ہزار روپے فی بیرل تک تیل پر رعایت دے رہا ہے جب کہ ادائیگیاں چینی کرنسی میں کی جائیں گی۔