محمد رضوان پہلی بار ٹی 20 کے ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل

Apr 28, 2021 | 16:51 PM

admin
دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور زمبابوے کی سیریز ختم ہونے کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔قومی کرکٹر محمد رضوان پہلی بار ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل ہوئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق تین میچوں پر مشتمل سیریز میں عمدہ بلے بازی کی بدولت مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔



دوسری جانب قومی تیم کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔بابر اعظم بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

گیند بازوں کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 17 فہیم اشرف 18 ویں اور حارث روف 21 نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے ، بھارت دوسرے آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کو بالترتریب دو ایک سے شکست دی تھی۔


مزیدخبریں