امیتابھ کو کس فلم کیلئے اصل میں بجلی کے جھٹکے لگے؟ اداکار نے دلچسپ قصہ سنادیا

Sep 27, 2024 | 20:43 PM

امیتابھ کو کس فلم کیلئے اصل میں بجلی کے جھٹکے لگے؟ اداکار نے دلچسپ قصہ سنادیا

ویب ڈیسک:بالی وڈ انڈسٹری میں اداکاری کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن نے ماضی کا یادگار قصہ سنایا جب انہیں ایک فلم کے لیے بجلی کے جھٹکے دیے گئے۔

امیتابھ بچن نے کون بنے کروڑ پتی سیزن 16 میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں 1981 کی فلم یارانہ کے گانے 'سارا زمانہ حسینوں کا دیوانہ' کی فلم بندی کےلیے بجلی کے جھٹکے لگا گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ گانا کولکتہ کے نیتا جی سبھاش چندرا سٹیڈیم میں رات کے وقت شوٹ کیا گیا تھا کیونکہ اس زمانے میں دن کے اوقات میں پرستار بڑی تعداد میں جمع ہو جاتے تھے۔

انہوں نے اپنے تاریخی لباس الیکٹرک جیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا اس وقت ٹیکنالوجی زیادہ ایڈوانس نہیں تھی، لہٰذا جیکٹ کی روشنیوں کو بجلی سے منسلک ایک تار سے کنٹرول کیا جا رہا تھا اور میں نے اپنے جسم کے گرد روشنیوں کی پوری تار لپیٹ رکھی تھی جب کہ ان کی ٹانگ کے پیچھے سے تار  سوئچ بورڈ میں لگی ہوئی تھی۔

امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ پھر جیسے ہی بجلی چلی، میں نے ناچنا شروع کر دیا لیکن اس لیے نہیں کہ میں ناچنا چاہتا تھا بلکہ مجھے بجلی کے جھٹکے لگ رہے تھے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اکثر فلم کے سیٹس، ایوارڈ شوز میں ہونے والے واقعات و تجربات اپنے پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کے دوران شیئر کرتے ہیں۔

مزیدخبریں