مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ

Sep 27, 2024 | 18:13 PM

ایک نیوز: ادارہ شماریات  کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی  گئی۔  

 ادارہ شماریات کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کا پارہ 0 اعشاریہ 05 فیصد بڑھ گیا ، مہنگائی کی ہفتہ وار سالانہ بنیادوں پر 12 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ  کیا گیا،ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔  

رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اوسطاً 7 روپے کا اضافہ ہوا،گزشتہ ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت اوسطاً 8 روپے تک بڑھ  گئی، میں دال چنا فی کلو 4 روپے تک مہنگی ہوئی،آلو،گڑ جلانے کی لکڑی، ایل پی جی ،تازہ دودھ ،چکن،چاول ،گوشت گھی اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔   

اعدادوشمار کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران دال ماش فی کلو 10 روپے تک سستی  ہوگئی، گزشتہ ہفتے دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی ہوئی،ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کی کمی ریکارڈ  کی گئی،کیلے دال مسور،آٹا،انڈے ،سرسوں کا تیل سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، جبکہ بریڈ،چائے کی پتی سمیت 26 اشیاء کے دام مستحکم رہے ۔  

مزیدخبریں