ویب ڈسیک:لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، تعیناتی کی منظوری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے دی گئی ہے ۔
دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اعلامیہ کے مطابق نئے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کیلئے کی گئی ہے، سیکرٹری دفاع کی تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری تعینات رہیں گے۔