وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردیا

Sep 27, 2024 | 17:16 PM

ایک نیوز: وزارت خزانہ  کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردیا  گیا۔ 

وزارت خزانہ کے جاری کردہ معاشی آؤٹ لک کے مطابق   رواں مالی سال کے 2 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ  ہوا،ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی، مالیاتی خسارے میں اضافہ ریکارڈ  کیا گیا، مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ  بھی دیکھنے میں آیا۔  

رپورٹ کے مطابق  دو ماہ میں ترسیلات زر 44 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے قریب رہیں، برآمدات میں 7.2فیصد اور درآمدات میں 13.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں رواں مالی سال کے دو ماہ میں 80.9 فیصد کی کمی ہوئی، مالی ذخائر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ ہوا،گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ  کیا گیا، ایف بی آر محصولات میں 20.6 فیصد اور نان ٹیکس آمدنی میں 20.5 فیصد اضافہ ہوا ، مہنگائی 23.4 فیصد سے کم ہوکر 9.6 فیصد پر آگئی ۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ستمبر اور اکتوبر مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں دو ماہ میں 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، مالیاتی خسارے میں 72.1 فیصد کا اضافہ ہوا، مالیاتی خسارہ 225 ارب روپے سے بڑھ کر 387 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔   

مزیدخبریں