سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

سونے کی قیمت میں بڑی کمی 
کیپشن: Big drop in gold price

ایک نیوز:مسلسل اضافے کے بعد  سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی  ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 76 ہزار 700 روپے فی تولہ  ہوگئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت میں 256 روپے کی کمی   ہوئی ، جس کے بعد 10گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 226 روپے کا ہوگیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2663 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے۔