پی  آئی اے نجکاری میں تاخیر  سے  آئی ایم ایف  کی  ناراضگی  :ذرائع  

Sep 27, 2024 | 15:28 PM

ایک نیوز: ذرائع کے مطابق پی  آئی اے نجکاری میں تاخیر  سے  آئی ایم ایف    کی جانب سے ناراضگی    کا اظہار کیا گیا ہے۔  

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  آئی ایم ایف نے 25 ستمبر کو ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا تھا ،آئی   ایم ایف کو مطمئن کرنے کیلئے نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس 20 ستمبر کو طلب کیا گیا و بورڈ نے یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی منعقد کروانے کا اعلان کیا، آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف نے جولائی 2023 میں پی آئی اے کی نجکاری کی شرط عائد کی تھی ،نگران حکومت نے مارچ 2024 تک نجکاری مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ، موجودہ حکومت نے اگست تک نجکاری مکمل کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔   

مزیدخبریں