کوٹ خواجہ سعید سب ڈویژن حکام نے بجلی کی بڑی چوری پکڑلی 

Sep 27, 2024 | 14:49 PM

ایک نیوز:(چودھری  اشرف )کوٹ خواجہ سعید سب ڈویژن کے حکام نے فیکٹری میں بجلی کی بڑی چوری پکڑلی ۔  

تفصیلات کے مطابق کوٹ خواجہ سعید سب ڈویژن کی ٹیم علاقے میں چیکنگ آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران شک  ہونے پر ایک   پلاسٹک فیکٹری کو چیک کیا گیا، چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان زیر زمین تاریں بچھا کر بجلی چوری کر رہے ہیں ۔  

حکام  کی جانب سے غیر قانونی کنکشن کو منقطع کرکے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضے میں لے لی ہیں،  جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں