ایک نیوز:مقبول اداکارہ سحر خان اپنی شادی کے موضوع پر کھل کر بول پڑیں۔انکا کہنا تھا کہ جب بھی شادی کروں گی لمبے لڑکے سےکروں گی۔
سحر خان نے ’فیری ٹیل‘ کے علاوہ متعدد مقبول ڈراموں میں کام کیا ہے اور انہیں ان کے منفی کرداروں کی وجہ سے کافی شہرت بھی حاصل ہے۔انہیں منفی کرداروں میں پسند بھی کیا جاتا ہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے متعدد مثبت کردار بھی ادا کیے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر شوبز شخصیت کو پیار کرنے والے افراد زیادہ ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا پر ان سے اپنائیت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں جب کہ تنقید کرنے والے مٹھی بھر ہوتے ہیں، اس لیے وہ ایسے افراد کے کمنٹس پر توجہ ہی نہیں دیتیں۔ پہلے انہیں جنات وغیرہ پر یقین نہیں تھا لیکن ایک بار وہ اپنی دوست کے ساتھ ان کے گھر بیٹھیں تھیں کہ انہوں نے انہیں بتایا کہ ان کے گھر بابا جی آتے ہیں، جس پر انہوں نے دوست کا مذاق اڑایا۔
سحر خان کاکہنا ہے کہ وہ اپنی دوست کے ساتھ ہی بیٹھیں تھیں کہ کمرے کی بند کھڑکی زور زور سے بجنے لگیں اور خوف کے مارے وہ بھی کانپنیں لگیں اور انہیں خوف کی وجہ سے کوئی قرآنی آیت تک یاد نہ آئی۔
اداکارہ سحر خان اپنی شادی کے موضوع پرکھل کر بول پڑیں
Sep 27, 2023 | 23:05 PM