کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4روپے 45 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

Sep 27, 2023 | 22:21 PM

ایک نیوز :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے کے الیکٹریک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے مطابق بجلی قیمتوں میں اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023ء میں کی جائیں گی، کےالیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر اضافے کی منظوری دی، نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اضافے کا اطلاق ہو جائے گا۔

مزیدخبریں