غیرمعیاری انجکشن،2ملزمان گرفتار،3نے ضمانتیں کروالیں

غیرمعیاری انجکشن،2ملزمان گرفتار،3نے ضمانتیں کروالیں
کیپشن: Substandard injection, 2 accused arrested, 3 got bail

ایک نیوز:غیرمعیاری انجکشن سے بینائی متاثرہونے کے سکینڈل میں ملوث 2ملزمان گرفتار،3نے گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانتیں کروالیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کاکہنا تھاکہ انجکشن  سکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم عاصم خالد کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔۔ غیرمعیاری انجکشن تیار کرنے والے ملزم نوید اور بلال نے کوالیفائیڈ پرسن کی حیثیت میں عاصم خالد کا لائسنس حاصل کر رکھا تھا۔ ملزمان نے فیصل ٹاؤن میں واقع نجی ہسپتال میں کینسر کیئر سنٹر بنا رکھا تھا جہاں انجکشن تیار کیے جاتے تھے۔ 

ر ملزمان کا کہنا ہے کہ 5 سالوں سے پنجاب بھرمیں انجکشن فراہم کر رہے تھے، غلطی ڈاکٹروں سے بھی ہو سکتی ہے
مختلف ہسپتالوں کے تین اہلکاروں نے گرفتاری کے خدشہ کے باعث سیشن کورٹ لاہور سے عبوری ضمانتیں   کرا لی ہیں،عدالت نے عالیہ گوہر،علی گوہر اور عاصم عمر کی نو اکتوبر تک عبوری ضمانتیں منظور کیں۔