سینیٹر عرفان صدیقی نےاپنے گم شدہ بل کا معاملہ کمیٹی میں ا ٹھادیا

Sep 27, 2023 | 21:25 PM

ایک نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ضابطہ فوجداری میں ترمیم کے بارے میں اپنے گمشدہ بل کا مسئلہ سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ میں اٹھا دیا ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرمحسن عزیزکےنام خط میں کہنا تھاکہ  ان کا بل مئی اور جون 2022 میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس ہو گیا۔ 20 جون 2022 کو قومی اسمبلی نے یہ بل وزارت پارلیمانی امور کو بھیجا جس نے 21 جون 2022 کو اس صدر کی توثیق کے لئے وزیراعظم ہاؤس روانہ کر دیا۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے افسران کو عدالتی اختیارات سے محروم کر دینے والا یہ بل گزشتہ پندرہ ماہ سے لاپتہ ہے۔

خط کے متن کے مطابق ایوان صدر وضاحت کر چکا ہے کہ یہ بل وہاں تک نہیں پہنچا۔ خود کمیٹی میں آ کر تفصیلات بتانا چاہتے ہیں۔ توقع ہے کہ کمیٹی کل (28 ستمبر) ہونے والے اجلاس میں اس معاملے پر غور کرے گی اور اس لاپتہ بل کا سراغ لگانے میں میری مدد کرے گی۔

مزیدخبریں