نیلسن منڈیلا کی پوتی چل بسیں 

Sep 27, 2023 | 20:32 PM

ایک نیوز :نیلسن منڈیلا کی پوتی زولیکا منڈیلا 43 سال کی عمر میں کینسر سے لڑتی ہوئی جان کی بازی ہار گئیں ۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقا کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر نیلسن منڈیلا کی پوتی زولیکا منڈیلا 43 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں، ان کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
خاندان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک بیان میں کہا کہ زولیکا کا پیر کی شام اس وقت انتقال ہوا جب وہ دوستوں اور خاندان کے افراد کے درمیان تھیں۔ حالیہ برسوں میں آنجہانی نے کینسر کی بیماری کا انکشاف کیا تھا۔ 
2010 ء میں اپنی 13 سالہ بیٹی کے ایک کار حادثے میں ہلاک ہونے کے بعد زولیکا سڑکوں کی سیفٹی کو بہتر بنانے کی مہم میں شامل ہوگئی تھیں۔
ان کا شمار معروف مصنفین میں سے ہوتا تھا انہوں نے اپنی سوانح عمری When Hopes Whisper” کے عنوان سے مرتب کی ۔زولیکا کو تقریباً دس سال قبل چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، اور صحت یاب ہونے تک اس کا علاج ہوتا رہا، لیکن بیماری دوبارہ واپس آگئی۔
گزشتہ برس انہوں نےاپنی بیماری کے بارے میں بتایا تھا کہ انہیں جگر اور پھیپھڑوں کا کینسر ہے، جو دوسرے اعضاء تک پھیل چکا ہے ۔ کچھ دن قبل ہی ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہوں نے 17 ستمبر کو انسٹاگرام پر لکھا، “میں نے کچھ ہفتے پہلے سی ٹی اسکین کروایا تھا، جس سے معلوم ہوا کہ مجھے خون کے لوتھڑے اور پھیپھڑوں میں فائبروسس ہے۔

مزیدخبریں