ایک نیوز:ملکہ کوہسار مری میں مال روڈ پر 150روپے کانان بیچنا دکاندار کو مہنگاپڑگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے مری میں 150روپے کا نان فروخت کرنیوالے دکاندار کےخلاف اسپیشل کنٹرول پرائس مجسٹریٹ محمد احمد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
مقدمے کے متن کے مطاق دکاندار ماجد حسین نے شہری کو 3عدد نان 450روپے کے فروخت کئے ۔دکاندار نے سرکاری ریٹ لسٹ بھی غائب کررکھی تھی ۔ضلعی انتظامیہ نے نان کی سرکاری قیمت 27روپے مقرر کررکھی ہے ۔
مقدمے کے متن کے مطابق دکاندار نے نان کی من مانی قیمت وصول کرکے 123روپے اضافی وصول کئے۔