سانحہ9مئی،رہنماپی ٹی آئی اعجاز چودھری کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سانحہ9مئی،رہنماپی ٹی آئی اعجاز چودھری کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: May 9 tragedy, 3-day physical remand of PTI leader Ejaz Chaudhary approved

ایک نیوز :لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بغاوت ، جنگ چھیڑنے کی دفعات شامل ہونے کے بعد رہنماپی ٹی آئی اعجاز چودھری کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے رہنما تحریک انصاف اعجاز چودھری کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بغاوت ، جنگ چھیڑنے کی دفعات شامل کرنے کے بعد ریمانڈ کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے رہنما تحریک انصاف اعجاز چودھری کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔تفتیشی افسر کو ملزم سے تفتیش کی جیل میں اجازت دیدی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم سے ہونے والی تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔